دکی/کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع دکی میں نجی کوئلہ کان پر دہشت گردوں کا حملہ دو کان کن اور امن فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق واقعہ نجی کوئلہ کان میں رات گئے پیش آیا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا اورفائرنگ کے نتیجے میں دو کان کن اور امن فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی،جوابی فائرنگ پرحملہ آور فرار ہو گئے،حملہ آوروں نے کانکنوں کو اغواکرنے کی بھی کوشش کی تاہم کوشش بھی ناکام بنادی،زخمی کان کنوں اورامن فورس کے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،مزید تحققیات اورحملہ آوروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔