پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 31 فیصدکمی، ماہانہ12 فیصد اضافہ

کراچی(پی پی آئی)ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر31 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2023 سے لے کراپریل 2024 تک کی مدت میں ملک میں کاروں کے 79595 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کاروں کی فروخت گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 31 فیصدکم ہے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں کاروں کے 115381 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔دوسری جانب اپریل 2024 میں ملک میں کاروں کے 10515یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 135 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں ملک میں کاروں کے 4883 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔