پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جولائی تا مارچ 2024 چاول کی برآمدات کا حجم 2.690 ارب ڈالر ریکارڈ

کراچی(پی پی آئی) چاول کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر76.57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ 2024 تک کی مدت میں چاول کی برآمدات کا حجم 2.690 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 76.57 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمد سے 1.522 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مارچ میں چاول کی برآمد کاحجم 355.44 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا جوفروری میں 374.23 ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 200.84 ملین ڈالرتھا۔اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2023 میں چاول کی برآمد سے ملک کو2.10 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمد کاحجم 631.33 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جواسٹیٹ بینک ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 2.058ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.087 ارب ڈالرکے مقابلے میں 89.37 فیصد زیادہ ہے۔