کراچی اور حیدرآباد میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم 25 مئی تک جاری رہے گی۔ کراچی کے 7 اور حیدرآباد کے 1ضلع میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم پراجیکٹ ڈائریکٹرای پی آئی سندھ ڈاکٹر نعیم نے بتایا کہ یہ ویکسین 9 ماہ سے 15سال تک کی عمر تک کے بچوں کیلئے ہے، مہم میں 7 ہزار رضا کارحصہ لے رہے ہیں۔ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ 31وین سروسز کے ذریعے اسکولزمیں بھی ٹائیفائیڈ ویکسین لگائی جائیں گی، 89 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤکی ویکسین دینے کا ہدف مقرر ہے۔ ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ آلودہ پانی اورکھانا ٹائیفائیڈ کے پھیلاؤکا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائیفائیڈ کا علاج ممکن ہے اس سے بچاؤ کیلئے پانی کو ابال کرپینا چاہیے، ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے پرانی ویکسین،اینٹی بائیوٹک کام نہیں کررہی تھیں، نئی ویکسین ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے کام کرتی ہے۔
Next Post
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ کئی ماہ سے واجبات سے محروم
Wed May 15 , 2024
سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو تاحال پچھلے کئی ماہ کے واجبات نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے اتنا شاندار کھیل پیش کرنے والے کھلاڑی کافی دنوں سے اپنے واجبات سے محروم ہیں جس کے سبب انہیں مشکلات کا سامنا ہے، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشین گیمز، […]