ن لیگ سنٹرل کمیٹی آج نوازشریف کو قائم مقام صدر نامزد کرے گی

لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، 18 مئی کو ہونیوالے اجلاس میں صرف پارٹی صدر کے عہدے پر انتخاب ہوگا،پی پی آئی کے مطابق اجلاس مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہو گا، انتخابی ڈھانچے میں صدرکے سواکوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی،نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف اورجنرل سیکرٹری احسن اقبال خطاب کریں گے، اجلاس میں نئے قائمقام صدر کے نام اور پارٹی صدارتی انتخاب کی منظوری دی جائے گی، صدراتی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کے نام کااعلان کیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 13 مئی کو مسلم لیگ(ن)کی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ پارٹی قائد نوازشریف کو قائم مقام صدر نامزد کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 سارک کے سیکرٹری جنرل غلام سرورآئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے

Fri May 17 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک کے سیکرٹری جنرل غلام سرور جن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے پر اسلام آبادپہنچیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔