شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب

کراچی(پی پی آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب کر لیا۔محسن نقوی نے کہا کہ ایسا پلان بنایا جائے جس سے لوگوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو۔پی پی آئی کے مطابق محسن نقوی نے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی میں مزید نادرا سنٹرز بنانے کی ہدایت کر دی۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت دی جائے گی، پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت پر شوکاز جاری، سپریم کورٹ طلب

Fri May 17 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تنقید کرنی ہے تو سامنے آ کر کریں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس […]