متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی پی 269 مظفر گڑھ میں ضمنی انتخاب مشروط طور پر ملتوی

لاہور(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ میں ضمنی انتخاب ملتوی کر دیئے۔ تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام ا?باد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد 18 مئی کو ہونے والی پولنگ ملتوی کر دی ہے،ضمنی انتخاب کو آر او کی طرف سے دوبارہ گنتی کے نتائج سے مشروط کر دیا گیا ہے، پی پی آئی کے مطابق اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ میں دوبارہ گنتی کا حکم واپس لینے کا ای سی پی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا  تھا اور 18 مئی کو دوبارہ ضمنی انتخاب ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتائج سے مشروط کردیا ہے۔  اسلام آباد ہائیکورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاحکم جاری کرتے ہوئے کہا دوبارہ گنتی پربھی نتائج میں تبدیلی نہ ہو تو 18 مئی کو ضمنی انتخاب کروایا جائے،  جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے جاری کردہ تحریری حکم میں کہا گیا ہے درخواست گزار اقبال خان نے عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوارحصہ لیا، فارم 47 کے مطابق درخواست گزار 33 ہزار 52 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،  جبکہ جیتنے والے امیدوار نے 34 ہزار 588 ووٹ حاصل کیے۔  درخواست گزار نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کرتے ہوئے مقف ہے کہ فارم پینتالیس کے مطابق اس نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا تو جیتے ہوئے امیدوار نے بیس مارچ کو استعفی دے دیا۔ جس پر الیکشن کمیشن نے اپنا حکم واپس لے کر صوبائی سیٹ خالی قرار دے دی۔ حکمنامے کے مطابق درخواست گزار کا کہنا ہے دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن واپس لینے سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا۔