اپریل24 میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 49 کروڑ ڈالر سرپلس

کراچی(پی پی آئی)اپریل 2024 میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 49 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپریل 2024 کے کرنٹ اکاؤنٹ اور بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 49 کروڑ ڈالر سرپلس رہا،اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 10 مہینوں میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ ڈالر ہے جبکہ مالی سال 2023 کے ابتدائی 10 مہینوں کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.92 ارب ڈالر تھا۔پی پی آئی کے مطابق 10 مہینوں میں برآمدات 10 فیصد بڑھی ہیں جبکہ درآمدات 5 فیصد کم ہوئی ہیں۔10 مہینوں میں تجارت خدمات اور آمدن خسارہ 27 ارب سے کم ہوکر تقریبا 25 ارب ڈالر ہوا ہے۔۔اعداد و شمار کے مطابق 10 مہینوں میں اسٹاک مارکیٹ میں 8.12 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مری، گلیات اور نواح میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Sat May 18 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔خیبر پختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں بارش […]