شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کسان کارڈکی فی ایکڑ ایک ہزار روپے پروسیسنگ فیس

لاہور(پی پی آئی)پنجاب حکومت نے کسان کارڈ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کسان کارڈ پر کاشتکاروں کو بیج اور کھادوں کی خریداری کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک فی سیزن بلاسود قرض دیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر 5 لاکھ کسانوں کو  پہلے آؤ پہلے پاؤ  کے تحت کارڈ جاری ہوں گے۔بینک آف پنجاب کے ذریعے کسانوں کو کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔ جس کے لیے کسانوں کو فی ایکڑ ایک ہزار روپے پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہو گی۔ بینک آف پنجاب کسانوں کی آن لائن رجسٹریشن کرے گا۔بیج اور کھادوں کے ڈیلرز کو بھی بینک آف پنجاب رجسٹرڈ کرے گا۔ قرض کی ادائیگی کرنے والے کسان ہی اگلے برس دوبارہ قرض لینے کے اہل ہوں گے۔ بینک آف پنجاب نے 10 ہزار ڈیلرز کی رجسٹریشن بھی کر لی ہے۔