پاکستان,جرمنی میں جدیدجائروکاپٹر لائٹ ویٹ طیاروں کی تیاری کا معاہدہ

برلن/اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان اور جرمن کمپنیوں کے درمیان جدید لائٹ ویٹ طیاروں کی تیاری کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔  غیر ملکی ایوی ایشن کمپنیاں پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ کیلئے تیار ہو گئیں۔ اس سلسلے میں اسکائی ونگز ایوی ایشن اور سیلیئر گروپ کمپنی کے درمیان سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق جرمن کمپنی سیلیئر اور پاکستان کی اسکائی ونگز ایوی ایشن مشترکہ طور پر اگلے سال سے جائروکاپٹر نامی لائٹ ویٹ طیارے تیار کریں گی۔ جرمنی میں تیار ہونے والا پہلا جائرو کاپٹر رواں سال اگست میں پاکستان پہنچے گا۔ ایئر ایمبولینس، فصل کے سپرے اور دیگر معاملات کے لئے جائروکاپٹرز کا استعمال ہو گا۔اسکائی ونگز ایوی ایشن کے سی ای او نے کہا ہے کہ جائرو کاپٹرز کی پاکستان میں مینوفیکچرنگ سے ایوی ایشن صنعت کو فروغ ملے گا،انہوں نے بتایا کہ جائروکاپٹرز 160 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ اڑان کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام ملنے پر مقدمہ درج

Mon May 20 , 2024
 ملتان(پی پی آئی)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام ملنے پرملتان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔یوسف رضا گیلانی کو ان کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی سے متعلق دھمکی آمیز میسیج ملا ہے۔ ملتان پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ میں علی موسیٰ گیلانی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس […]