ملتان(پی پی آئی)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام ملنے پرملتان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔یوسف رضا گیلانی کو ان کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی سے متعلق دھمکی آمیز میسیج ملا ہے۔ ملتان پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ میں علی موسیٰ گیلانی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دھمکی آمیز پیغام والے نمبر کی لوکیشن ضلع خانیوال سے ٹریس ہوئی ہے۔ ایس پی کینٹ طاہر مجید کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق میسیج میں کہا گیا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی لوگوں کو بہت زیادہ تنگ کر رہے ہیں
Next Post
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فدان کی ملاقات
Mon May 20 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فدان نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام […]