اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مروت ایشو پارٹی کا اندرونی معاملہ، عمران جلد رہا ہونگے: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف  کے مرکزی رہنمابیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کا ایشو پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہونگے۔اڈیالہ جیل کے بابر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا کوئی ایشو نہیں ان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، شیر افضل مروت نے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی ا?ئی سے ملاقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملاقات پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ہماری گاڑیاں روکی جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر اب بھی رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ مہینے کے اندر رہا ہوں گے، عدلیہ کا ٹیسٹ ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر کیا فیصلے دیتی ہے، ایک کیس میں ضمانت ہوچکی ہے اب دو کیسز رہتے ہیں، جن پر فیصلے آنا باقی ہیں۔رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں غیر یقینی صورت حال ہے، الیکشنز میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اوردہشت گردی میں بھی اضافہ ہوا ہے،اللہ تعالیٰ اس ملک و قوم پر اپنا رحم فرمائے۔