سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خودپرقابو رکھتے تو یہ نوبت نہ آتی،حکومت خود گرائی: طاہراشرفی

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان علما کونسل  کے چیئرمین علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ گارنٹی سے کہتا ہوں بانی پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے ایک خصوصی ٹی وی انٹرویو میں پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ مذاکرات چاہتے ہیں لیکن اناقربان کرناہوگی۔بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر علامہ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خودپرقابو رکھتے تو یہ نوبت نہ آتی، ان کی حکومت کسی نے نہیں انہوں نے خود گرائی۔چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ گارنٹی سے کہتاہوں بانی پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے۔