سر وی وین رچرڈز کو ویسٹ انڈیز اے ٹیم کا ٹیکنیکل ڈائرکٹر مقرر

بارباڈوس:ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ لیجنڈ سر وی وین رچرڈز کو ویسٹ انڈیز اے ٹیم کا ٹیکنیکل ڈائرکٹر مقرر کردیا گیا۔ ویسٹ انڈیز اے ٹیم اگلے ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ کارلوس بریتھویٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جیروم بلیک ووڈ،شین شلنگفرڈ اور کرک ایڈورڈ شامل ہوں گے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڑ کے اعلامیے کے مطابق سر وی وین رچرڈز کو ویسٹ انڈیز کرکٹ کی ترقی اور تعمیر کے لیے مدد لی گئی ہے اور اے ٹیم کے دورہ سری لنکاکے لیے ٹیکنیکل ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

Next Post

برینڈن میک کولم کا عالی شان گھر مہنگے داموں فروخت

Sat Sep 27 , 2014
کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم کا والی شان گھر 30کروڈ ڈالر سے زائد میں فروخت ہو گیا۔ برینڈن میک کولم نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع چار بڑے ہال ،چھے باتھ روم،بڑا انٹرٹیننگ ایریا ،فائر پلیس اور جدید سوئمنگ پول پر مشتمل گھر کو بھاری قیمت میں فروخت کردیاجس کی اصل مالیت […]