کراچی(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی آئین پر نظر ثانی اور ترامیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ ن کے پارٹی آئین پر نظر ثانی اور ترامیم کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، پی پی آئی کے مطابق صوبائی صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ خان کو آئینی ترامیم کمیٹی کا کنوینئر اور رکن قومی اسمبلی انوشے رحمان کو سیکرٹری ترامیم کمیٹی مقرر کر دیا گیا۔ ترامیم و نظرثانی کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق، اعظم نزیر تارڑ،خرم دستگیر خان، محسن رانجھا اور بیرسٹر ظفر الحق شامل ہیں، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے مسلم لیگ ن کے آئین کی نظر ثانی و ترامیم کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔