کراچی(پی پی آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پراسپین اور کینیڈا جانیوالے تین مسافروں سمیت پانچ افراد کو گرفتارکرلیا۔پی پی آئی کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے پہلی کارروائی میں جعلی ویزوں پرکینیڈا جانیوالے عابد علی اوراشتیاق احمد نامی مسافروں کوگرفتارکیا، ملزموں کی نشاندہی پرائرپورٹ سے ناصرخان اور جان محمد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی، ایجنٹس نے کینیڈا کے ویزوں کے عوض چالیس لاکھ روپے فی کس وصول کئے تھے۔دوسری کارروائی میں جعلی ویزے پر اسپین جانے والے اسد علی کو گرفتارکیاگیا،پانچوں ملزمان کو مزیدکارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیاگیا۔