سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ایئرپورٹ سے آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار

لاہور(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کپڑوں میں جذب کر کے شارجہ سمگل کی جا رہی تھی، کارگو بھیجنے والے لاہور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اے این ایف کے مطابق آئس کو کپڑے سے علیحدہ کرنے کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد آئس کی درست مقدار کا تعین ہوگا۔پی پی آئی کے مطابقملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔