سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 اڈیالہ جیل والے مہمان پاکستان کو لاکھوں میں پڑتے ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی) وزیراطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہمارے ایک مہمان اڈیالہ جیل میں ہیں، اڈیالہ جیل والے مہمان پاکستان کو لاکھوں میں پڑتے ہیں، یہ علیحدہ پروپیگنڈا ہے کہ مجھے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جیل سے منظم پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، فضول قسم کا الزام کہ مجھے زہر دیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ علیحدہ پروپیگنڈا ہے کہ مجھے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ ان سے ملنے کون جا رہا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ وہاں سے باہر کیا آرہا ہے، لوگ ملاقات کے بعد باہر آکر کہتے ہیں یہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے،، اشتعال انگیزی اور اداروں کے خلاف مہم چلانا اس پارٹی کا ایجنڈا ہے، جن کو آج کل نیا نیا انقلاب آیا ہوا ہے وہ ملک کا نہیں سوچ رہے، بانی پی ٹی آئی نے اس ملک میں کونسی دودھ اور شہر کی نہریں بہادی تھیں؟۔پی پی آئی کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیلی گراف میں کالم چھپتا ہے اور اس میں درج ہوتا ہے مجھے مار دیا جائے گا، یہ شخص ذہنی بیماری کا شکار ہے جس کا تماشہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، پاکستان کی سلامتی عوام کیلئے سب سے زیادہ معنی رکھتی ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب بھی اشتعال انگیزی یا سازش ہو ایک پارٹی کا نام آتا ہے، پاکستان سے سازش کرنے کا کوئی سیاسی پارٹی سوچ بھی نہیں سکتی، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تلے ہوئے کھانے دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیل سے بار بار اشتعال انگیزی ہو رہی ہے، اس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیکھنا پڑے گا، ہمارے پاس کرنے کیلئے بہت سارا کام ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کا فوکس عوام پر ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پوری کابینہ نے ا?ج مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا، چاول 100 روپے فی کلو سستے، 3500 والا گیس سلنڈر 2500 روپے کا ہوگیا ہے، روٹی 12 روپے، پٹرول سستا، سیمنٹ سریا، ڈالر ریٹ بھی کم ہوا ہے، عوام اپنے منہ سے کہہ رہے ہیں کہ اشیا ضروریہ سستی ملنا شروع ہوگئی ہیں۔