پشاور(پی پی آئی)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ پر سی ڈی اے کے ا?پریشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ فارم 47 کی جعلی حکومت نے فسطائیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے،حکومت پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے بھی خوفزدہ ہے، جعلی حکومت میں لاقانونیت کا راج ہے۔پی پی آئی کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغض میں ملک کو بنانا ریاست بنایا گیا ہے، جعلی حکومت کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پی ٹی آئی جعلی حکومت کے اس فسطائیت اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔