کراچی(پی پی آئی)پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسدادِ منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی 2052 کلو گرام چرس اور 5ہزار سے زائد سپاری برآمد کر لی۔پی پی آئی کے مطابق اب تک پاکستان کوسٹ گارڈز نے 2052 کلو چرس، 5837 کلو سپاری، گٹکامکس،ِسگریٹ اور کپڑے کو ضبط کر لیا، اس کے علاوہ 7 سپیڈ بوٹس، 18 گاڑیاں، 2 لاکھ 93 ہزار لیٹر پیٹرول و ڈیزل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کارروائیوں میں ڈیری و بیکری مصنوعات، گروسری آئٹمز اور کاسمیٹکس مصنوعات بھی پکڑی گئیں،کارروائی کے دوران الیکٹرک سامان، اپلائنس، ٹائرز، سپیر پارٹس بھی ضبط کئے گئے،آپریشن میں 25 غیر قانونی تارکین وطن بھی پکڑے گئے۔