روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گوشت کی برآمدات میں سالانہ بنیادپر اضافہ، مچھلی کی برآمدات میں مجموعی کمی

اسلام آباد(پی پی آئی) گوشت اور گوشت بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24.37 فیصد اضافہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اپریل 2024 کی مدت میں 430.738 ملین ڈالر مالیت کا 104513 میٹرک ٹن گوشت اور گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.37 فیصد زیادہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں مچھلی اور مچھلی سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں مجموعی طورپر 15.74 فیصد کی کمی ہوئی ہے، جولائی سے اپریل تک کی مدت میں 167345 میٹرک ٹن مچھلی اور مچھلی سے بنی مصنوعات کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جن کی مالیت 342.154 ملین ڈالر رہی۔گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 مہینوں میں 406.090 ملین ڈالر مالیت کی 173550 میٹرک ٹن مچھلی اور مچھلی سے بنی مصنوعات کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔