کراچی(پی پی آئی)مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں ملزم یوٹیوبر یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی گئی۔ کراچی کی سٹی کورٹ میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی ہوگئی۔ ملزم یاسر شامی عدالت میں پیش ہوا۔یاسر شامی کے وکیل نے عدالت کے سامنے دلائل میں کہا کہ ملزم لاہور سے آتا ہے کیس کی لمبی تاریخ دی جائے۔ پی پی آئی کے مطابق عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشرہ اقبال کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صبح سے عدالت میں موجود ہیں لیکن ایف آئی اے پراسیکیوٹر نہیں آئے،افسوس ہے کہ ایف آئی اے ہائی پروفائل کیس کو سنجیدہ نہیں لے رہا۔
Next Post
گوشت کی برآمدات میں سالانہ بنیادپر اضافہ، مچھلی کی برآمدات میں مجموعی کمی
Thu May 23 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) گوشت اور گوشت بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24.37 فیصد اضافہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اپریل 2024 کی مدت میں 430.738 ملین ڈالر مالیت کا 104513 میٹرک ٹن گوشت اور گوشت سے بنی مصنوعات […]