لاہور(پی پی آئی)پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارت کی طرف سے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی اسمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان رینجرز کا انسداد اسمگلنگ آپریشن جاری ہے، اس دوران پاکستان رینجرز نے سلیمانکی کے نواح میں سریاں والی سرحدی علاقے میں بھارتی اسمگلر کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی۔اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، رینجرز نے بھارتی اسمگلر کو بین الاقوامی سرحدی قوانین کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔