ٹرانسپورٹرز نے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹال ٹیکس میں ہو شربا اضافہ مسترد کردیا

کراچی(پی پی آئی)سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز نے حکومت کی جانب سے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹال ٹیکس میں اضافہ کو ناقابلِ قبول اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ظلم قرار دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ٹرک اسٹینڈ پر منعقدہ اجلاس میں چیئرمین کیپٹن(ر) آصف محمود، سینیئر وائس چیئرمین ملک محمد ریاض اعوان، جنرل سیکریٹری حنیف خان مروت،وائس چیئرمین مراد خان درانی، دلاور خان نیازی،اقبال شاہزائی، حمید شاہین عمرانی اور اختر سعید خان  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز گزشتہ کئی سال سے پہلے ہی انتہائی مہنگے داموں ڈیزل، اسپیئر پارٹس، ٹائرز اور لبریکینٹس خریدنے پر مجبور ہیں اب سونے پر سہاگہ یہ کہ حکومت کی جانب سے ٹال ٹیکسز میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے گڈز ٹرانسپورٹرز،آئل ٹینکرز مالکان اور پبلک ٹرانسپورٹ مثلاً انٹر سٹی بسز، لوکل بسزاور ویگن مالکان میں غم و غصّہ پایا جاتا ہے۔ حکومت کی جانب سے 30 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اکثر ٹال ٹیکس 35 سے 40  فیصد تک بڑھا دئیے گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز اتھارٹیز فی الفور ٹال ٹیکسز میں اضافہ واپس لیں بصورتِ دیگر پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز کے کاروبار متاثر ہوگی نیز یہ فیصلہ انٹر سٹی بسوں کے کرائے میں بھی اضافے کا سبب ہوگا جس کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 بی جے پی نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا: محبوبہ مفتی

Tue May 28 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ موں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے خبردار کیا ہے کہ بی جے پی نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاہے۔عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران محبوبہ مفتی نے بی جے پی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کے منتخب […]