خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرگودھا: توہین مذہب معاملہ،مقدمے میں 7اے ٹی اے شامل

سرگودھا(پی پی آئی)سرگودھا کی مجاہد کالونی میں گزشتہ روز مبینہ توہین مذہب کے واقعے میں مشتعل افراد کی جانب سے ایک شخص پر تشدد کے معاملے میں درجنوں خواتین سمیت 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، اشتعال انگیزی پھیلانے پر 40 سے زائد نامعلوم خواتین کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، گھر اور کارخانے کو جلانے کے الزام میں 28 افراد گرفتار ہیں۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم پہلے ہی گرفتار ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے، ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، گرجا گھروں کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ متاثرہ مجاہد کالونی میں بھی پولیس بدستور تعینات ہے۔