پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کاتازہ حکمنامہ مسترد کر دیا

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کے اپنے سابقہ فیصلے کو برقراررکھنے کے تازہ حکم نامے کو مسترد کر دیا ہے جس میں آئین کی دفعہ370کی منسوخی کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے مودی حکومت کے یکطرفہ فیصلے کی توثیق کی گئی تھی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم بھارتی سپریم کورٹ کے تازہ حکم نامے کو اسی طرح مسترد کرتے ہیں جس طرح ہم نے 11دسمبر 2023کے فیصلے کو مسترد کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ یہ دو فیصلے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرنے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹا نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کا ناقابل تنسیخ حق رکھتے ہیں جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو تنازعے کے فریقوں یعنی کشمیریوں اور پاکستان کی مرضی کے خلاف متنازعہ علاقے کی حیثیت سے متعلق یکطرفہ فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔