پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت جموں وکشمیرپراپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے

اسلام آباد(پی پی آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے میں ڈھونگ انتخابات محض ایک دکھاوے کے سوا کچھ نہیں ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں ڈھونگ انتخابات کاڈرامہ رچا رہا ہے اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نام نہاد انتخابات کا مقصد بھارت کے فوجی قبضے کو جمہوری رنگ دینا ہے۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں انتخابی ڈرامے رچاتا رہا ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابات کا مقصد لوگوں کی توجہ تحریک آزادی سے ہٹانا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد انتخابات کا مقصد یہ تاثر دینا بھی ہے کہ کشمیری تحریک مزاحمت سے تنگ آچکے ہیں لیکن وہ ا پنی تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیری عوام نے انتخابات کے لیے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ رائے شماری کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کی امنگوں کی کتنی پرواہ ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ انتخابات کرانے کا بھارت کا واحد مقصد جموں وکشمیرپر اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط کرنا ہے لیکن انتخابات کرانے سے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نام نہاد انتخابات کسی بھی طرح کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے اور کشمیری عوام انتخابی ڈرامے نہیں بلکہ استصواب رائے چاہتے ہیں۔