پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت: راجکوٹ گیمنگ زون میں آتشزدگی سے9بچوں سمیت28افراد ہلاک

راجکوٹ(پی پی آئی(بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ کے ایک گیمنگ زون میں آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت 28افراد ہلاک ہو گئے جبکہ گیمنگ زون مکمل طورپرجل کرخاکستر ہوگیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس حوالے سے ریاستی حکومت نے ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے جو تمام پہلوؤں سے حادثے کی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کرے گی۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ سبھاش ترویدی نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور پتہ لگایا جائے گا کہ اس کے لیے کون ذمہ دار ہے۔ گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے حادثے کے مقام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ گیمنگ زون میں موجود افراد میں سے ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے اور اس کو تلاش کرنا ہماری ذمہ داری ہے، جس کے لیے ہم ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔راجکوٹ پولیس کے مطابق گیمنگ زون میں موجود افراد کی لاشیں مکمل طور پر جل چکی ہیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس نے گیم زون کے سربراہ سمیت 3افراد کو حراست میں لیاہے۔