روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات

راولپنڈی(پی پی آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔ ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کو ایس آئی ایف سی کے اجلاس سے متلعق آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپربھی بات چیت کی گئی۔اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وفاقی وزارت داخلہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی،ملاقات میں خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران لوڈشیڈنگ اور بجلی سیمتعلق معاملات اور دیگر مسائل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وفاقی وزراء کے درمیان ملاقات میں دیگر مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزرا میں مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق پایا۔ کل پھر ملاقات کا فیصلہ کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری لانے کے لیے کام کررہا ہوں، ایس آئی ایف سی کے ذریعے بھی کوئی سرمایہ کاری آئے گی ویلکم کریں گے۔