خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

ٹھل(پی پی آئی)پاکستان کے معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے۔ صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ نے بتایا کہ طلعت حسین کافی عرصے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، طلعت حسین کی صاحبزادی نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ پاکستانی ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے طلعت حسین بھارتی شہر دہلی میں 1940 میں پیدا ہوئے تھے، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق اداکار کی بیٹی کی جانب سے فون کال کے ذریعے والد کے انتقال کی خبر دی گئی تھی۔احمد شاہ کا اداکار کی وفات پر کہنا تھا کہ طلعت حسین کا انتقال بڑا نقصان ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سینئر اداکار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے  اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی انسٹاگرام پر اداکار کے انتقال کی خبر شیئر کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔