کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گرانی،ادویہ کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگے علاج معالجے سے پنشنرز کی زندگی اجیرن

کراچی(پی پی آئی)ای او بی آئی پنشنرز فورم نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 سے15 فیصد  اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصدکا اضافہ کرتے وقت ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ(ای او بی آئی) پنشن میں بھی کم از کم200 اضافہ کریں کیونکہ اس وقت ای او بی آئی پنشن صرف 10ہزار روپے ماہانہ ہے جس میں گزر بسر ایک طرف  معمولی علاج معالجہ بھی ممکن نہیں۔ای او بی آئی پنشنرز فورم کے چئرمین پییر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی، کنوینر الطاف خان، سیکریٹری اشرف انصاری، خازن ملک رمضان نے وفاقی وزیرہیومن ریسورسز چوہدری سالک حسین اور ای او بی آئی کے چیئرمین خاقان مرتضیٰ کی توجہ دلائی کہ روز بروز بڑھتی گرانی کو پیش نظر رکھتے ہوئے موجودہ ای او بی آئی پنشن 10ہزارمیں کم از کم فیصد 200 اضافہ کیا جائے کیوں کہ ملک میں گرانی،ادویہ کی یومیہ بنیاد وں پر بڑھتی قیمتوں اور مہنگے علاج معالجے نے ضعیف العمر سفید پوش پنشنرز اور عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یہ مطالبہ بھی کیاہے کہ آئندہ بجٹ میں گریڈ ایک تا 15کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں، پنشن،میڈیکل الاونس اور ہاوس رینٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے،ملازمین اور پنشنرزپرممکنہ لاگوانکم ٹیکس ختم کیاجائے۔پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز فورم کے چئرمین پییر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی، کنوینر الطاف خان، سیکریٹری اشرف انصاری، خازن ملک رمضاننے کنٹریکٹ افسران اور بھاری معاوضوں پر تعینات کنسلٹنٹس اور ایم پی ون کی تعیناتیوں پر پابندی  کا مطالبہ بھی کیا۔