کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر 47 NA کے ریٹرننگ افسر پر جرمانہ عائد

اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد کے حلقے این اے 47 میں مبینہ دھاندلی کے کیس میں نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر الیکشن ٹریبونل نے حلقے کے ریٹرننگ افسر پر جرمانہ عائد کردیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شعیب شاہین کی  این اے 47 میں دھاندلی کے خلاف درخواست پر الیکشن ٹریبونل میں سماعت ہوئی۔ شعیب شاہین کی جانب سے وکلا  اور الیکشن کمیشن کا وکیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے یہ جواب دینا ہے کہ شفاف الیکشن کرایا تھا۔ وکیل نے جواب دیا ہمارا سافٹ وئیر پریذائڈنگ آفیسر نے نہیں ریٹرننگ افسر نے استعمال کیا۔ نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر ٹریبونل نے حلقے کے ریٹرننگ افسر پر پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ شعیب شاہین کی درخواست پر مزید سماعت 5 جون کو ہوگی۔