فوزیہ صدیقی کی عافیہ سے کارسویل جیل میں آئندہ ہفتہ ملاقات متوقع

نیویارک(پی پی آئی)گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ایف ایم سی کارسویل جیل میں آئندہ ہفتہ ملاقات متوقع ہے۔وہ اپنی بہن سے ملنے کیلئے ان دنوں امریکہ میں ہیں۔ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات سے قبل ڈاکٹر فوزیہ اور کلائیو اسمتھ امریکہ کے مختلف شہروں میں اہم تقریبات میں شرکت اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق  گزشتہ روز انہوں نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پاکستان کے سفیر مسعود خان نے اپنے ایکس ٹوئٹر اکاونٹ پر ڈاکٹر عافیہ سے متعلق کہا کہ”امریکی حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کا راستہ نکال سکتی ہے۔ واشنگٹن نے طالبان کے ساتھ ایک امن معاہدے پر بات چیت کی ہے، جو کبھی غیر معمولی دشمن سمجھے جاتے تھے۔ عافیہ کی آزادی کے لیے اب گنجائش بنانی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 کیسز بوگس ہیں، دعا ہے میرٹ پر فیصلہ ہو، زرتاج گل

Wed May 29 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ اتنے عرصے سے بوگس کیسز چل رہے ہیں، کوئی تو حل ہو، دعا ہے میرٹ پر کیسز کا فیصلہ ہو۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ یہاں تو اچانک سے 26 سال بعد […]