کیسز بوگس ہیں، دعا ہے میرٹ پر فیصلہ ہو، زرتاج گل

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ اتنے عرصے سے بوگس کیسز چل رہے ہیں، کوئی تو حل ہو، دعا ہے میرٹ پر کیسز کا فیصلہ ہو۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ یہاں تو اچانک سے 26 سال بعد ایک چھٹی دے دی جاتی ہے، ایسا لیڈر بھی ہو تا تھا کہ 25 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر باہر جا سکتا تھا۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ میرا لیڈر تو اسی ملک میں ہے اور اپنے کیسز اور عوام کا دفاع کر رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بلیو شرٹ میں تصویر آئی تو پورا پاکستان بلیو ہو گیا، پاکستان کا سب سے بڑا لیڈر قائدِ اعظم کے بعد بانی پی ٹی آئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 احمد فرہاد آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں، اٹارنی جنرل کی ہائیکورٹ میں رپورٹ

Wed May 29 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی۔احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،احمد فرہاد کی اہلیہ کی جانب سے ایمان مزاری  جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔اٹارنی جنرل منصور […]