کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 احمد فرہاد آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں، اٹارنی جنرل کی ہائیکورٹ میں رپورٹ

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی۔احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،احمد فرہاد کی اہلیہ کی جانب سے ایمان مزاری  جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں،اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیر کورٹ آزاد کشمیر کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی۔پی پی آئی کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ کوہالہ پل کے بعد گرفتار کر کے دائرہ اختیار وہاں کا بنایا گیا ہے، کسی کی ایجنسیوں سے کوئی دشمنی نہیں، ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ قانون کے مطابق کام کریں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ میڈیا کے کردار کی وجہ سے لوگوں میں شعور آیا ہے، احمد فرہاد کی فیملی سے پوچھ کر بتائیں تو پٹیشن نمٹا دیں گے۔یاد رہے کہ شاعر احمد فرہاد 15 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے احمد فرہاد بازیابی کے لیے جمعہ 24 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی اور ڈیڈ لائن پر بھی بازیابی نہ ہونے پرعدالت نے گزشتہ سماعت پر آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو طلب کیا تھا۔