کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور سینٹ لوشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

اسلام آباد/نیو یارک(پی پی آئی) پاکستان اور سینٹ لوشیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہو گئے۔  پاکستان اور کیریبین جزیرے کے ملک سینٹ لوشیا نے بدھ کو باقاعدہ طور سفارتی تعلقات کا آغازکر دیا،پی پی آئی کے مطابق  سفارتی تعلقات کا باقاعدہ آغاز نیو یارک میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں کیا گیا، تقریب میں پاکستان کی نمائندگی اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کی، سینٹ لوشیا سے ان کی اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ مینیسا ریمبلی نے اپنے ملک کی نمائندگی کی، منیر اکرم اور مینیسا ریمبلی نے اپنے اپنے ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ڈیرن سیمی, جن کا تعلق سینٹ لوشیا سے ہے، ایک اعزازی پاکستانی شہری بھی تھے۔