لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی چارپائی چوری کے مقدمہ میں ضمانت منظور کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔پی پی آئی کے مطابقدرخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے گئے ہیں، پنڈ دادنخان میں چارپائیاں اور دیگر اشیا کی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمہ سیاسی وابستگی کے باعث درج کیا گیا، نو مئی کے مقدمات سمیت اب چوری کے مقدمات میں بھی نامزد کر دیا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمہ میں درخواست ضمانت منظور کرے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد چوری کے مقدمہ میں 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔