پاکستان کے ذمہ قرضوں پر سود کی ادائیگی، قومی خزانے پر بڑا بوجھ

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کے ذمہ قرضوں پر سود کی ادائیگی حکومت کیلئے درد سر بن گئی، موجودہ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ساڑھے 5 ہزار ارب روپے سے زائد سود ادا کرنا پڑا جو گذشتہ مالی سال کی نسبت 54 فیصد زائد ہے۔وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک 5 ہزار 5 سو 18 ارب روپے سود کی مد میں ادا کئے گئے، ان میں سے 4 ہزار 807 ارب روپے مقامی قرضوں پر اور 710 ارب روپے بیرونی قرضوں پر سود ادا کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3582 ارب روپے سود ادا کیا گیا تھا۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال نو ماہ میں مجموعی اخراجات بھی 36.6 فیصد بڑھ گئے۔گذشتہ مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کی نسبت موجودہ مالی سال میں یہ اخراجات 3665 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 682 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ان میں جاری اخراجات 12 ہزار 333 ارب روپے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

رواں سال مون سون میں معمول سے 100 فیصد زائد بارشیں متوقع

Wed May 29 , 2024
کراچی(پی پی آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کراچی میں مون سون کی معمول سے 100فیصد سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے متعلقہ محکموں کو خبردار کردیا، کہ رواں برس جولائی سے اگست تک100فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔پی ڈی ایم اے حکام نے شرکاکو بتایا کہ کراچی میں کْل198 نشیبی علاقے ہیں […]