ملک ریاض کوعمران کے خلاف گواہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں: بیرسٹر سیف

پشاور(پی پی آئی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ صدر زرداری ملک ریاض کو منانے دبئی پہنچ گئے ہیں اور ملک ریاض کو بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہ بنانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کی جارoی ہیں انہوں نے کہا کہ حواس باختہ ٹولہ عمران خان کے خلاف ہر حد تک جانے کو تیار ہے تاہم ملک ریاض کے ڈٹ جانے پر بحریہ ٹاون کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ لندن پلان کو تقویت دینے کے لئے آصف علی زرداری نے دبئی میں ڈیرے ڈالے ہیں لیکن ملک ریاض کے ڈٹ جانے پر بحریہ ٹاون کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ بحریہ ٹاون کے عملے کو اغوا کیا گیا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق جعلی فارم 47 حکومت کے اوسان خطا ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ سازشی ٹولے کو فکر ہے کہیں عمران خان جیل سے باہر نہ نکال آئیں اس لئے راج کماری کابینہ نے بھی خان کے خلاف ایکشن لینے کی منظوری دی جو آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

50 ہزار سے زیادہ پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب آمد

Thu May 30 , 2024
مکہ مکرمہ/مدینہ منورہ(پی پی آئی)سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان حج مشن اس سال 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین کی میزبانی کرے گا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کیمطابق اب تک 170 پروازوں سے 41 ہزار 477 سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق […]