پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر ہائیکورٹ کو آگاہ کیا۔انتظامیہ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ چاہیں تو نئی درخوات دائر کرکے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو چیلنج کر سکتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ روات میں جلسے کی اجازت کے اقدام کو چیلنج کریں گے۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست نمٹا دی۔