سندھ کے 19  اضلاع میں انسداد پولیوکی7روزہ مہم شروع

کراچی(پی پی آئی)  ملک بھر کے 66  بشمول سندھ کے 19  اضلاع میں انسداد پولیوکی7روزہ مہم پیر3 جون سے شروع ہوگئی۔پولیو ورکرز نے 5برس سے کم عمر کے ہزاروں بچوں کو نیشنل ایمرجنسی سینٹر کی جانب سے شروع کردہ مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔رواں سال اس وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 4  بتائی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق  پولیو وائرس کا نیا کیس سندھ کے ضلع شکارپور  میں سامنے آیا جہاں ڈھائی سالہ بچہ پولیو سے متاثر نکلا۔ یاد رہے کہ رواں سال سندھ میں پولیو کا پہلا کیس ریکارڈ ہوا ہے، اس سے قبل پولیو وائرس کے 3 کیسز بلوچستان سے سامنے آئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعظم آج چین کے 4روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے

Mon Jun 3 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف منگل سے چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہونگے، وزیراعظم چین کے صدر اور وزیراعظم سمیت مختلف شعبوں کے کارپوریٹ اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں اور چینی شہروں ژیان اور ژن شن کے بھی دورے کرینگے جہاں وہ بزنس فورم سے بھی خطاب کرینگے۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ کے ساتھ […]