سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر حکومت سے جواب طلب

لاہور (پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بغیر کسی وجہ کے ہو رہی ہے، شہریوں کے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ بتایا جائے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟۔عدالت نے وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔