سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (پی پی آئی)پرانی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں متوقع اضافے کی صورت میں بجٹ 2024-25 میں استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔بجٹ میں 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ متوقع ہے البتہ 1800 سی سی تک کی نئی اور پرانی ہائبرڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔پاکستان میں امپورٹڈ استعمال شدہ بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح70 سے بڑھ کر100 فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے  کہ پچھلے سال ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی سے گاڑیوں کی درآمد  255فیصد بڑھی ہے۔