اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان بار کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کا چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض مسترد کر دیا۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل پی ٹی آئی کے چیف جسٹس سے ان کے پارٹی کیسز سے الگ ہونے کے مطالبے کی مذمت کرتا ہے۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایماندار، اہل اور قابل ترین شخصیت ہیں، چیف جسٹس کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔بیان میں کہاگیاکہ چیف جسٹس پر دباؤ ڈالنے کے لیے یہ گھناؤنی سازش ہے۔