مظفرآباد(پی پی آئی) ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے رہنما سینئر پارلیمنٹرین سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں میرٹ کا قتل ہوا،2016میں میرٹ کی خلاف ورزی کر کے اے سی، ایس ایس پی، ایس او بھرتی ہوئے تھے وہ پی ایس سی میں فیل ہوئے تھے جنہیں برادری ازم، سیاسی بنیادوں پر اور اداروں کی مداخلت اور سفارشوں پر پاس کیئے گئے، 2016میں پی ایس سی امتحانات میں بہت بڑا فراڈ کیا گیا ، جس وجہ سے آزاد کشمیر کے نوجوان آج نوکریوں کی تلاش میں ڈگریاں لیئے پھر رہے ہیں جب میرٹ کا قتل ہو قابل نوجوانوں کو فیل کر دیا جائے اور فیل لوگوں کو پاس کر دیا جائے جس کی وجہ سے آج نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے آج نوجوانوں میں غم وغصہ پایا جا تا ہے جو اس وقت کی حکومت نے اور بیوروکریٹ اور دیگر اداروں نے مل کر 2016میں میرٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اے سی بھرتی کیئے، طاہر کھوکھر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی موجودہ جو تحریک چلی اس میں جہاں وائلیشن ہوا ہے جہاں عوام پر تشدد ہوا ہے لوگوں پر ظلم کیا گیا ہے جہاں لوگوں میں غم و غصہ پایا گیا، میرپور، ڈڈیال اور کوٹلی سر فہرست ہیں ان تینوں جگہوں پر دیکھا جائے جو ڈی سی ہیں یا اے سی، اے ڈی سی ہیں تینوں اضلاع میں یہ پی ایس سی کا امتحان میں فیل ہوئے تھے موجودہ ڈی سی میر پور یاسر ریاض،اے سی ڈڈیال فیصل مغل،نسیم عباس اے ڈی سی کوٹلی یہ تینوں پی ایس سی فیل ہو چکے تھے یہ سیاسی سفارش اور اپنے اثر رسوخ کی وجہ سے انہوں نے یہ پوسٹیں حاصل کی ہیں یہ پرو فیشنل نہیں بلکہ سفارشی تھے اور میرٹ پر نہیں آئے تھے، جب کہ انگریزی کے سبجیکٹ میں یہ فیل تھے اس کے باوجود ان کا انٹرویو کیا گیا ان کو بھرتی کیاگیا جس میں میرٹ کو انہی کی وجہ سے میرپور، کوٹلی، ڈڈیال میں پر امن عوام پر تشدد کیا گیا عوام کو اشتعال دلایا
Next Post
احمد فرہاد بازیابی کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ
Mon Jun 3 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کشمیری شاعر احمد فرہاد کی بازیابی اور اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔پیر کو جسٹس محسن اختر کیانی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے، حکم نامے میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ […]