عراقی پولیس کی تربیت کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، وزیرداخلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)عراق کے ریپڈ رسپانس یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر تحمیر اسماعیل نے آج اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ملاقات میں عراق میں پاکستانی زائرین کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ عراقی پولیس کی پاکستان میں تربیت، سیف سٹی منصوبے میں تعاون، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔وزیر داخلہ نے عراق کا سفر کرنے والے زائرین سے پاسپورٹ نہ لینے کی تجویز پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔عراق کے ریپڈ رسپانس یونٹ کے کمانڈر نے کہا پاکستانی زائرین سے پاسپورٹ نہ لینے کے معاملہ پر ڈی جی پاسپورٹ سے بات کی جائے گی اور امید ہے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔محسن نقوی نے کہا عراقی پولیس کی تربیت اور سیف سٹی منصوبے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سفیر عاصم افتخار احمد کا کشمیری عوام کے جائز حق خودارادیت کے حصول کیلئے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ

Sun Aug 4 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے کشمیری عوام کے جائز حق خودارادیت کے حصول کے لیے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے 5 سال مکمل ہونے کے موقع پر یوم استحصال کے حوالے سے ایک ویبینار سے خطاب کر […]