پنجاب میں پلاسٹک بیگز کو ممنوع قرار دیدیا گیا, مریم اورنگزیب

لاہور (پی پی آئی) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 5جون سے صرف 75مائیکرون کے بیگز کو استعمال کرنے کی اجازت ہو گی، اب آپ نے پلاسٹک کو استعمال نہیں کرنا، اپنی عادات کو تبدیل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پالیسی دیتی ہے صارفین اس کو اپناتے ہیں، پلاسٹک موت ہے نہ یہ تلف ہوتا ہے نہ ختم ہوتا ہے، جب یہ جلتا ہے تو فضا میں زہریلے مواد چھوڑتا ہے، جب زمین میں جاتا ہے تو زمین کو تباہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو سمجھنا ہوگا سموگ پر قابو پانا لازمی ہے، وہ وقت دور نہیں جب لاہور سے سموگ دیگر شہروں تک پھیل جائے گی، جب تک سموگ کو کنٹرول نہیں کریں گے یہ کنٹرول نہیں ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کے دوران بوندا باندی کا امکان

Wed Jun 5 , 2024
نیو یارک (پی پی آئی) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلہ 9 جون کو نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم نیو یارک میں شیڈول ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں اضافی سکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق کر دی گئی۔ نساؤ کاؤنٹی کے […]