مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے‘ سیف الملوک کھوکھر

لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے 47برسوں کے بعد کنزیومر پرائس انڈیکس میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، عوام اطمینان رکھیں سنگل ڈیجٹ میں لا کر مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ چین غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اب کوئی بھی پاکستان کی معیشت کو ٹیک آف کرنے سے نہیں روک سکتا۔ اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اپنے تجربے کی بنیاد پر وفاقی اورپنجاب حکومت کی بھرپور رہنمائی کر رہے ہیں جس کے مہنگائی میں کمی اور معیشت کی ترقی کی صورت میں مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، عوام کو آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی اور پاکستان کی قسمت کو کھوٹا کرنے کی سوچ رکھنے والے ہمیشہ کی طرح مایوس ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فوج کی عزت جان سے زیادہ عزیز ہے، شیخ رشید

Thu Jun 6 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے عید پر 9 مئی کے ملزمان کے لیے عام معافی کی اپیل کی ہے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ […]