درآمدی کاٹن کی شپمنٹس رکنے سے صنعت کاروں پرجرمانہ لگ رہا ہے،اپٹما

کراچی( پی پی آئی)اپٹمانے کہاہے کہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے درآمدی کاٹن کو کراچی پورٹ پرروک لیا ہے،وزیراعظم ہنگامی بنیادوں پردرآمدی کاٹن ریلیزکرنے کے احکامات جاری کریں۔اپٹما کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے 3 سے 4 ماہ کے دوران درآمدی کاٹن کی کھیپ کوروک رکھا ہے، درآمدی کاٹن کی شپمنٹس رکنے سے صنعت کاروں پرجرمانہ لگ رہا ہے۔اپٹما کے مطابق غیرملکی کمپنیوں کواب تک 5 کروڑروپے کا جرمانہ ادا کیا جا چکا ہے، امریکہ اوربرازیل سے کاٹن درآمد کی جارہی ہے۔اپٹما کے مطابق امپورٹرزمجازلائسنس کے تحت کاٹن امپورٹ کررہے ہیں، ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن ایف آئی اے کی تفتیش کا بے جا جواز پیش کررہے ہیں، وزارت فوڈ سیکیورٹی، تجارت، داخلہ شپمنٹس کوریلیزکرنے کے احکامات جاری کرچکے۔اپٹما کے مطابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن حکومتی احکامات پرعملدرآمدنہیں کررہے، وزیراعظم شہبازشریف اہم معاملے کا فوری نوٹس لیں، وزیراعظم ہنگامی بنیادوں پردرآمدی کاٹن ریلیزکرنے کے احکامات جاری کریں، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Latest from Blog