شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 انتظامیہ نے میرواعظ کو پھر نظر بند کر کے نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا

سرینگر(پی پی آ ئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے انتظامیہ کیطرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق کو سرینگر نگین میں اپنی رہائش گاہ پرایک بار پھر نظر بند کرکے انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انجمن کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ انتظامیہ نے میرواعظ کو آج علی الصبح مطلع کیا کہ وہ گھر میں نظربند ہیں اور انہیں نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کی بار بار کی نظر بندی کا کوئی جواز نہیں ہے اور یہ اقدام کشمیری مسلمانوں کے دینی امور میں صریح مداخلت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جامع مسجد کے امام حئی سید احمد نقشبندی نے گورئمنٹ میڈیکل کالج سرینگرمیں زیر تعلیم ایک بھارتی ہندو طالب علم کی طرف سے آنحضور ﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ پوسٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺکی عزت و حرمت مسلمانوں کیلئے اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اوراس ذات مقدس کیخلاف کسی بھی قسم کی توہین کو ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ امام حئی نے مجرم طالب علم کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے میر واعظ کی دوبارہ گھر میں نظر بند ی اور انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی بھی شدید مذمت کی۔